آج کے دن کو پاکستانیوں نے کشمیریوں کی جدو جہد سے منسلک کیا   ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

0
17

کوئٹہ ،14اگست (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آج کے دن کو پاکستانیوں نے کشمیریوں کی جدو جہد سے منسلک کیا  ہے ۔ اہل بلوچستان کشمیری  کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں  منعقدہ پرچم کشائی تقریب  سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  کشمیر میں بھارت کی انتہا پسند حکومت کے عزائم میں شدت آتی جا رہی ہے۔ پانہوں نے کہا  کہ پا کستان مین تمام اقلیتیں مکمل آزادی کے ساتھ آباد ہیں اور ہم نے پاکستان کی حفاظت اور اسے مزید بہتربنانا ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے پرچم کشائی کی  جبکہ تقریب میں بچوں نے جشن آزادی اورکشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملی نغمے بھی  پیش  کیے۔

تقریب میں آئی جی پولیس محسن بٹ ، آئی جی ایف سی  میجر جنرل فیاض حسن شاہ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اے پی پی/وی این ایس، کوئٹہ /قرۃالعین

سورس : وی این ایس ، کوئٹہ