آصف زرداری سے آل پاکستان حریت کانفرنس کے راہنماؤں کی ملاقات

0
34

اسلام آباد،09اگست(اےپی پی): سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے  آل پاکستان حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ۔ آل پاکستان حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی اور سید عبداللہ گیلانی کی سربراہی میں وفد  نے پی پی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کیلئے ہزارسال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا اقوام متحدہ بھارت کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند کرے ۔

ملاقات میں موجود چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کشمیریوں کی پاکستان سے وفا ہمارے لئے فخر کی بات ہے کشمیریوں کی وفا کا بدلہ ہر پاکستانی وفا نبھا کر دے گا۔

آل پاکستان حریت کانفرنس کے وفد میں پرویز احمد شاہ، عبدالمجیدمیر، شمیم شال، رفیق ڈار اور مرتضی درانی، محمود احمد ساغر، فاروق رحمانی، یوسف نسیم اور حسن البنا بھی شامل تھے

سورس: ویڈیو نیوز سروس