الحمرا میں 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

0
18

لاہور، 14 اگست (اے پی پی):  الحمرا میں 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب  میں چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں بینڈ شو میں ملی نغمے، ترانے اور ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئیں۔ مختلف  آرٹسٹس  نے آزادی واک میں شرکت کر کے وطن سے محبت کا اظہارکیا جبکہ گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس سے عوام کا جذبہ بڑھایا۔

عوام کی کثیر تعداد نے بھی  پرچم کشائی، واک و دیگر تقریبات میں شرکت کی۔

اے پی پی/لاہور/قرۃالعین

سورس: وی این ایس ، لاہور