این ایچ اے خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم پاکسان کے پروگرام گرین پاکستان کے تحت پشاور میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

0
46

پشاور، 18اگست(اے پی پی): نیشنل ہائی  وے اتھارٹی خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم پاکسان کے پروگرام گرین پاکستان کے تحت جی ٹی روڈ پر پلانٹیشن کی، ضلع ناظم نوشہرہ اشفاق خان، ایم پی اے خلیق الرحمان، این ایچ اے منیجر غلام مجتبیٰ اور اے سی پبی حلیمہ عبید نے شجرکاری مھم کا آغاز جی ٹی روڈ ترناب فارم میں پودا لگا کر کیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی، حلیمہ عبید نے کہا کہ پودے ہمیں اکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اس شجرکاری مہم کو ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے نام کرتے ہیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے۔

این ایچ اے منیجر غلام مجتبٰی نے کہا کہ شجر کاری مہم فضااور بہتر انسانی صحت کو پروان چڑہانےاور آلودگی کے خاتمہ میں نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔ خیبر پختونخواہ کے عوام سر سبز وشاداب پاکستان بنانے کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ گرین پاکستان مہم کامیاب ہو۔

سورس: وی این ایس، پشاور