بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 2019کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

0
74

کوئٹہ، 09 اگست (اے پی پی): بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی 2019کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ ملٹری کالج سوئی کے طالب علم شہریار نے 1040 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، بی آر سی لورالائی کے حمیداللہ نے 1026نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بی لورالائی کے ہی سید اسداللہ نے 1024نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ  پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے  پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ملٹری کالج سوئی کے طالب علم شہریار نے 1040 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، بی آر سی لورالائی کے حمیداللہ نے 1026نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بی لورالائی کے ہی سید اسداللہ نے 1024نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، اس طرح بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبات لبنہ عبدالعلی ،ایمن حفیظ نے پہلی پوزیشن ، دوسری پوزیشن میں ربافیض جبکہ  تیسری پوزیشن میں بینشن مرشد اور صدف منیر نے حاصل کی ۔

چیئرمین بورڈنے کہا کہ امتحان میں کل 89149طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 70072 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح نتیجہ کا تناسب 78.60فیصد رہا ۔

چیئرمین بورڈنے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو بالخصوص مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ