بلوچستان میں پلانٹ فار پاکستان ڈے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

0
47

کوئٹہ، 18 اگست (اے پی پی ): جام کمال خان نے کوہ مردار کے دامن میں چنار کا پودا لگا کر بلوچستان میں پلانٹ فار پاکستان ڈے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ مہم کے دوران بلوچستان بھر میں دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں سے ایک لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں اور مون سون کے سیزن کے دوران مزید نولاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ مہم کے آغاز پر نوے ہزار پودے لگائے گئے ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور شجر کاری مہم کا نعرہ ہر بشردو شجر ہے اگر معاشرے کا ہر فرد اپنی مذہبی اور سماجی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے مہم میں حصہ لے گا تو یقینا شجر کاری مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی جو جنگلات میں اضافے کی بنیاد بنے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بلین ٹری سونامی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے جس میں تمام صوبے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور یہ ایک قومی مہم کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ