بھارت جان لے کہ ظلم اور جبر سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
53

اسلام آباد ،12 اگست (اے پی پی ) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 70سال  کے دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید کئےگئے۔ بھارت جان لے کہ ظلم اور جبر سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہناتھا کہ  کشمیر کی وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ معصوم بچے کی ویڈیو سے کشمیر میں بھارتی مظالم اور وحشت سے پردہ اٹھ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ظلم اور بربریت سے ریاستی عوام کی جدو جہد آزادی کو دبایانہیں جا سکتا۔

وی این ایس اسلام آباد