بھارت کے یوم آزادی کی مناسبت سے یوم سیاہ کےطورپراحتجاجی مظاہرہ

0
46

پشاور، 15 اگست(اے پی پی): پشاور کی تاجربرادری نے پندرہ اگست کو یوم سیاہ کےطورپراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کےلیےتاجربرادری نے ریلی کا انعقاد کیا ۔

ریلی میں مظاہرین نےقومی اورکشمیری پرچم اٹھاکرسیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی  تھیں اور کشمیربنےگا پاکستان کے نعرے  بھی لگائے گے۔ ریلی میں تاجربرادری سمیت سکھ برادری، اقلیتی برادری  اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، پشاور