بیلجیم سے آئےسیاح قدرتی حسن دیکھ کر حیران، پاکستا ن کو سیاحت کیلئے موزوں ترین ملک قراردے دیا

0
58

اسلام آباد، 17 اگست (اے پی پی): بیلجیم سے آئے چھ سیاح پاکستان کے قدرتی مناظر اور مہمان نوازی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ایک ہفتے کے دورے کے دوران انہوں نے اسلام آباد سے لاہور اور پھر سکردو کا دورہ کیا اور پاکستان کی خوبصورتی، روایتی کھانوں، کلچر،مہمان نوازی اور دلکش وادیوں کو توقعات سے بڑھ کر پایا۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ویزہ لینا نہایت آسان ہے۔ بیلجیم سے ویزہ لینے کے عمل میں کوئی دشواری نہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں سفر کے دوران میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

سیاحوں کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر انہوں نے محبت اور شدت کا عجیب امتزاج دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا جوش و جذبہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایک ہفتے میں انہوں نے سکردو  اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور روایتی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

سورس وی این ایس اسلام آباد