جماعتی حریت کانفرنس کا یو این آفس کے سامنے مظاہرہ

0
79

اسلام آباد 16اگست (اے پی پی): مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کےاجلاس میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام آج جمعہ کے روز   اسلام آباد میں یو این آفس  کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حریت رہنماؤوں اور کشمیری قیادت نے مظاہرے میں شرکت کی اور بھارت کے ظلم و جبر اور بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کی  اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری قوم کو انکا تسلیم شدہ حق  دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور35A کی منسوخی اور مقبوضہ کشمیر کو جغرافیائی طورپر تقسیم کرنے کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا۔

 اس موقع پر مقررین نے کہاکہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں کا فوراْنوٹس لینا چاہیے کیونکہ جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔

مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی مزید تقویت حاصل کرے گی اور بھارت کو ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 وی این ایس اسلام آباد