جماعت اسلامی کی خواتین کارکنان کا یوم سیاہ کی مناسبت سے مظاہرہ

0
46

اسلام آباد ، 15  اگست ( اے پی پی ): جماعت  اسلامی  کی خواتین  کارکنان نے    دفتر خارجہ کے باہر  یوم سیاہ کی مناسبت سے مظاہرہ کیا  جس  کا مقصد  بھارت کی  آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کی گھناونی کاوش جس کے تحت وہ کشمیر یوں  کے  حق خوداردیت کو کچلنا   چاہتا ہے  اس کی مذمت  کرنا تھا ۔

 ملک بھر میں  مختلف مقامات پر مظلوم کشمیر یوں  سے  اظہار یکجہتی کے لیے  مودی  حکومت کے غلط فیصلے کے خلاف  یوم سیاہ منایا  جا رہا ہے ۔ شرکا ء نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس  پے کشمیر بنے گا پاکستان اور آرٹیکل 370  کی   منسوخی   یو این کی  قراردادوں کی نفی ہے  جیسے نعرے درج تھے ۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد