حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع، پرتپاک استقبال کیا گیا

0
44

لاہور،18 اگست (اے پی پی): فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، قومی اورنجی ائیرلائنز کی پروازیں حجاج کرام کو لے کر لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچ گئیں جن کا ائیر پورٹس پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ، نجی ائیرلائن کی پہلی پروازجدہ سے 207 حاجیوں کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں حجاج کےعزیز واقارب کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔

پی آئی اے کی پہلی بعد از حج پرواز بھی جدہ سے لاہور ائیر پورٹ پہنچی، دو سوچودہ حاجی وطن واپس آئے۔   پی آئی اے کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل چودہ ستمبر کو مکمل ہوگا، قومی ائیرلائن کے ذریعے بیاسی ہزار سے زائد افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے۔

سورس: وی این ایس، لاہور