خواتین کو ترقیاتی مواقع فراہم کیے بغیر ہمارا صوبہ ترقی نہیں کر سکتا:  وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان

0
45

پشاور، 10اگست(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا  محمود خان نے  تیمرگرہ  میں گورنمنٹ وومن پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا، جہاں خواتین کو ووکیشنل تربیت دی جائے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا ہے کہ  خواتین کو ترقیاتی مواقع فراہم کیے بغیر ہمارا صوبہ ترقی نہیں کر سکتا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا  نے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ پورے صوبے میں اپنی نوعیت کا تیسرا منفرد ادارہ ہے جو تیمرگرہ میں قائم ہوا، جہاں خواتین کو ٹیلرنگ،ایمبرائڈری،بیوٹیشن اور کمپیوٹر کے کورسز پڑھائے جائینگے جبکہ ڈریس ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ کی ٹیکنالوجی بھی ہنگامی بنیادوں پر متعارف کرائی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلی نے وومن پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح بھی کیا۔

وی این ایس ، پشاور