خیبرپختونخوا میں جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے پر 7ہزار اہلکار مامور

0
110

پشاور،12 اگست (اے پی پی) وزیر بلدیات خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے سات ہزار اہلکار اور 800گاڑیاں مامور ہیں

اپنے ایک بیان میں شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبہ  بھر میں یہ اہلکار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیز اور ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے ماتحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وزیر بلدیات نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عملہ کیساتھ تعاون کریں

وی این ایس پشاور