سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ہیڈ آفس میں یوم آزادی ویکجہتی کشمیر کی تقریب

0
49

لاہور 14 اگست (اے پی پی):  73 ویں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے لاہور میں واقع سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ہیڈ آفس میں یوم آزادی ویکجہتی کشمیر کی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں سینئر جنرل مینجر جواد نسیم، اعجاز چودھری، وسیم احمد اور دیگر افسران اور سٹاف ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے وطن عزیز پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے خوشحال اور مستحکم پاکستان کے ذریعے ہی ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں اس موقع پر پاکستانی کی ترقی و استحکام کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی اور یادگاری پودا بھی لگایا گیا۔