سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا جشن آزادی کے موقع پر یوم یکجہتی کشمیر واک کا انعقاد 

0
28

پشاور، 14اگست(اے پی پی): چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکواٹر پشاور فضل احمد جان کی نگرانی میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر واک کا انعقاد ہوا ۔واک بالاحصار سے شروع ہوکر شہر کے محتلف روٹس پر ہوتے ہوئے خورشید شہید ٹریفک لائن میں اختتام پذیر ہوئی۔

سٹی ٹریفک پولیس نے عوام میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے تقسیم کیے  ۔واک میں  سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ عوام نے بھی شرکت کی۔

اے پی پی/صائمہ حیات/ قرۃالعین

سورس:وی این ایس، پشاور