سکردو؛سرفرنگہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی2019 شروع،70 جیپ،40 موٹر بائیکرزریسرز کی شرکت

0
70

سکردو،24اگست(اے پی پی ):دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفرنگا سکردو میں تیسری جیپ اور موٹر سائیکل ریلی کا آغاز ہوگیا،ریلی  میں ملک بھر سے 70 جیپ ریسرزاور40 موٹر بائیکرز شریک ہیں۔

سر فرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2019 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،گلگت بلتستان اسمبلی کے سینئر وزیر اکبر تابان، پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل سمیت دیگر ٰ حکام  نے شرکت کی، تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کبوتروں  کو بھی آزاد کیا گیا۔

سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2019 میں ملک کے نامور ریسر نادر مگسی،بابر خان اور چار خواتین ریسر شریک ہیں  جبکہ  گلگت بلتستان سے مشہور ریسر خواجہ مدثر، خواجہ اکرم خان اور امجد خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں آج نیزا بازی اور رسا کشی کے نمائشی مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔اتوار کو جیپ اور بائیکرز ریلی کا فائنل راؤنڈ کھیلا جائیگا۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد