سکھر؛جمعیت علماءپاکستان نورانی اور گرین مرچنٹس ایسوی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

0
52

سکھر ، 08 اگست (اے پی پی ): جمعیت علماءپاکستان نورانی اور گرین مرچنٹس ایسوی ایشن  کے  زیر اہتمام سکھر میں کارکنان کی بڑی تعداد نے محمد بن قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک پاکستان زندہ باد ،بھارت مردہ باد ریلی نکالی اور پاکستانی افواج کے حق اور بھارت مخالف نعرے بازی کی ۔شرکاء نے ہاتھوں میں جماعت اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے بھارت کی سازشوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا پاکستان کی پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار کھڑی ہے اگر بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو پوری قوم پاک افواج کیساتھ ملکر اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی پاکستان کی بہادر افواج اور قوم اپنے ملک کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے۔

ریلی کے شرکاءکا کہنا تھا کہ انڈیا اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ،ہم اپنے نہتے کشمیری بھائیوں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہر محاز پر اپنی افواج کا ساتھ دینگے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں عالمی حکمرانوں سے کہ وہ اس پر فوری ایکشن لیں اور  کشمیریوں کو خودارادیت کا حق دیں۔

سکھر پولیس کی جانب سے ریلی کے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے۔

وی این ایس ، سکھر