سکھرمیں ہندوبرادری بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی

0
37

سکھر۔11اگست(اے پی پی) سکھرمیں ہندوبرادری بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی، ریلی دھرم شالہ سے شروع ہوکر شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پہنچی، ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں مودی کا پتلہ اٹھا رکھے تھے، ہندو برادری نے بھارتی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی،

 ہندو پنچایت کے صدرایشور لعل کا کہناتھا کہ پاکستان کی ہندو برادری بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام ساتھ ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کئے جائیں۔

وی این ایس سکھر