سکھر:ڈی آئی جی موٹر وے سندھ نے  پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

0
78

سکھر ،19اگست(اے پی پی ):آئی جی  موٹر وے اے ڈی خواجہ اور  ایڈیشنل آئی جی موٹر وے خالد محمود کے احکامات پر گمبٹ بیٹ رانی پور ٹول پلازہ پر ڈی آئی جی موٹر وے سندھ ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم  کا حکومت پاکستان کے طرف سے تقریباً  ایک سال سے آغاز کیا گیا تھا یہ  مہم اب بھی جاری ساری ہے  اور اس کے تحت پورے پاکستان کے ہر سرکاری محکموں کے  اہلکاروں اور ہر پاکستانی شہری نے انفرادی طور پر جنتا ہو سکا ہے شجری کاری میں حصہ لیا۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر سید رضوان شاہ، ڈی ایس پی شوکت علی بھٹی، ایڈمن آپریشن سلیم حسین خواجہ، ایڈمن آفیسر غلام یاسین جکھرانی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے انسپکٹر شاہد شاہنوازبھی موجود تھے۔

وی این ایس ، سکھر