سکھر میں بھی عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ کیساتھ منائی جارہی ہے

0
61

سکھر۔12اگست(اے پی پی) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عیدالاضحی پیر کے روز مذہبی جوش و جذبہ کیساتھ منائی جارہی ہے ، دن کا آغاز نماز فجر کے وقت اللہ عزو جلالہ کی عظمت وکبریائی کے اظہار کیلئے باآواز بلند پڑھی جانیوالی تلبیہ اور تسبیحات پڑھنے کے اہتمام سے کیا گیا، عید قربان کے موقع پر عید گاہ، مساجد، جناح میونسپل اسٹیڈیم، ریلوے گراو¿نڈ، پبلک اسکول ،ملٹری روڈ، مرکزی جامع مسجد، منزل گاہ گراو¿نڈ، مرکزی امام بارگاہ سمیت ضلع بھر میں 230 سے زائد مختلف چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز عید الاضحی کے موقع پر ملکی سلامتی ، استحکام ،ترقی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی ، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے تحفظ ،بھارتی افواج کے ہاتھو ں شہید ہونیوالے کشمیری عوام کے درجات کی بلندی ، حالیہ بارش متاثرین کی بحالی و مشکلات کے خاتمہ، اورعالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پولیس انتظامیہ کی جانب سے عیدا لاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، عید گاہ ، مساجد امام بارگاہوں اور عید کی نماز کے مقامات پر پولیس کے اہلکارو ں کو تعینات کیا گیا تھا ، عیدالاضحی کے موقع پر صفائی پلان کیمطابق منظم انتظامات کیے گئے تھے ، دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

وی این ایس سکھر