شجرکاری مہم سے لینڈ سلائیڈنگ ، سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل کا حل بھی ممکن ہو سکے گا: ڈی جی

0
28

پشاور، 18اگست(اے پی پی): ریسکیو 1122 کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز خان نے صوبائی ہیڈکوارٹر میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو1122 پشاور نے موسم برسات میں شجر کاری مہم کے دن کے حوالے سے صوبے بھر میں درخت لگانے کا عمل شروع کردیا ہے، جسکے تحت صوبے بھر کے تمام ریسکیو سٹیشنز، پہاڑوں ، کھلے میدانوں اور مناسب مقامات پر درخت لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 پشاور نے “درخت لگائیں ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات بھگائیں” عنوان سے شجرکاری مہم شروع کی ہے، جسکا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم سے کم کرنا اور صوبے بھر میں سبز ہریالی کے لیے کام کرنا ہے۔ ریسکیو 1122انتظامیہ اس مہم سے متعلق عوام الناس میں آگاہی بھی پھیلائے گی۔

سورس: وی این ا یس، پشاور