شہر قائد میں یوم آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

0
45

 

کراچی،08اگست (اے پی پی):شہر قائد میں شہریوں کی جانب سے یوم آزادی کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں لوگ اپنے گھروں کو سبز ہلالی پرچم سے سجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،شہر بھر میں پاکستانی  پرچم والی جھنڈیاں ،برقی قمقمے اور پاکستانی پرچم کی خریداری جاری ہے،  ننھے منے بچے اپنے لیے سینے پر آویزاں کرنے والے بیج ،جنگ آزادی کے ہیروز کی تصاویر والے اسٹیکرز اور بینرز بھی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ شہر کی عمارتیں بھی سجائی جا رہی ہیں-

شہری ہر سال کی طرح اس سال بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور پورے جوش وخروش کے ساتھ یوم آزادی منانے کا عزم رکھے ہوئے ہیں

سورس :وی این ایس،  کراچی