صاف پختونخواہ، میرا خواب پختونخواہ صفائی مہم میں 7ہزار سے زائد عملہ پختونخواہ میں کام کررہاہے: شہرام خان ترکئی کا عید پیغام

0
36

پشاور،13 اگست (اے پی پی): وزیر بلدیات خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر محکمہ بلدیات نے صاف پختونخواہ، میرا خواب پختونخواہ کے نام  سےپورے صوبے میں صفائی مہم شروع کی ہے، جسکے تحت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے 7 ہزار اہلکار اور 800گاڑیاں پورے صوبے میں مامور ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شہرام ترکئ نے کہا ہے کہ یہ تمام اہلکار اور گاڑیاں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ہم عید منا رہے ہیں اور وہ ہمہ وقت ہماری خدمت پر مامور ہیں۔ میں اور میرا محکمہ اور صوبائی حکومت ان اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے تن دہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اسلئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ صفائی کا کام احسن طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

سورس  وی این ایس پشاور