صوبے کی تمام واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیز اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز نے عید کے لیے صفائی پلان تیار کر لیا

0
63

پشاور، 3 اگست (اے پی پی):  خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم اس مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی پشاور، ضلع انتظامیہ پشاور اور پشاور پولیس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے ضلع انتظامیہ پشاور سے درخواست کی گئی کہ گندگی پھیلانے والوں پر عائد کیے جانے والے جرمانوں کی ریکوری کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک افسر کو ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ متعین کیا جائے،جس پر صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسلئے متعلقہ ادارے شہر میں گندگی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں اور اس ضمن میں کسی سے کوئی نرمی نہ برتیں جبکہ گندگی اور کوڑا کرکٹ غیرمتعین جگہوں پر پھینکنے پر کیے جانے والے جرمانے تین دن کے اندر اندر وصول کریں۔

 شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پشاور شہر میں صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے پر اور گندگی پھیلانے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔

اے پی پی/پشاور /قرۃالعین