ضلعی انتظامیہ پشاور نے شجرکاری مہم ” پلانٹ فار پاکستان” کا آغاز کردیا

0
45

پشاور ، 18اگست(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ پشاور نے  محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے تعاون سے لیڈیز پارک پشاور یونیورسٹی میں شجرکاری مہم ” پلانٹ فار پاکستان”  کا آغاز کردیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین اور اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان مہمانان خصوصی تھے، جنھوں نے پارک میں افسران اور طلباء نے پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ پشاور میں اس مہم کے دوران 1.5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ پشاور کے مختلف مقامات سے عوام کو فری پودے بھی دیے جا رہے ہیں۔

پروگرام میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف، ڈویژنل فارسٹ آفیسر گلزار حسین، محکمہ تعلیم کے افسران و طالبات، محکمہ سول ڈیفنس، پشاور یونیورسٹی اور دیگر محکموں کے افسران اور اہلکار بھی شریک تھے۔

سورس: وی این  ایس، پشاور