عمرزئی ،چارسدہ میں تہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم نادر خان کو گرفتار کرلیا گیا

0
39

پشاور، 17اگست(اے پی پی): ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چارسدہ عمرزئی کے تہرے قتل کیس میں مرکزی ملزم نادر خان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

ڈی آئی جی مردان نے بتایا کہ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے ملائشیاء کوالمپور سے گرفتار کیا گیا اور ملائشیاء سے چارسدہ منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد دو ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جنھوں نے 25 مئی کو عمرزئی علی جان کلے میں 3 بھائیوں کو بے دردی سے قتل کیا تھا جبکہ واقعہ کے بعد آئی جی کے پی نے باقاعدہ نوٹس بھی  لیا تھا۔

سورس : وی این ایس،پشاور