عید قرباں کی آمد، قصابوں نے اوزاروں کو دھار لگوانی شروع کر دی

0
34

کراچی،7 اگست(اے پی پی):عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر کے قصابوں نے اپنے اوزار تیز کروانے کے لیے دھار لگوانی شروع کر دی ہے۔ بعض لوگ اپنے طور پر بھی قربانی کے جانور ذبح کرتے ہیں جس کیلئے  چھریاں اور بغدے کی فروخت کے لیے شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ میں خریداروں کا ایک رش امڈ آیا ہے۔ لوگ پرانے اوزار بھی تیز کروا رہے ہیں اور نئے اوزاروں کی خریداری  بھی عروج پر ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ اس سال کام گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے اور لوگ زیادہ چھریاں تیز کروانے آ رہے ہیں۔

سورس: وی این ایس، کراچی