لاہور؛الحمرا میں قائدین تحریک پاکستان کی تصاویری نمائش کا انعقاد

0
34

لاہور، 16 اگست(اے پی پی): الحمرا میں قائدین تحریک پاکستان کی تصاویر پر مبنی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔چئیرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں قائدین تحریک پاکستان کی نایاب تصاویر آویزاں کی گئی ہیں جبکہ  نمائش میں بچوں اور نوجوانوں نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر بچوں میں مقابلہ مصوری کا بھی انعقاد کیاگیا۔

بعد ازاں چئیرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نے بچوں میں انعامات تقسیم بھی کئے،منیزہ ہاشمی نے کہا کہ نمائش کا مقصد بچوں، نوجوانوں کو تحریک آزادی کی جد و جہد سے روشناس کروانا ہے۔

سورس: وی این ایس، لاہور