لاہور:بادشاہی مسجد میں نماز عید کا اجتماع،وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی شرکت

0
45

لاہور, 12اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی بادشاہی مسجد میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے لوگوں سے عید ملی۔وزیراعلیٰ اورگورنر نے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے نماز عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی و سالمیت کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنر پنجاب نے کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے بادشاہی مسجد کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔وزیراعلیٰ اورگورنر نے شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

وی این ایس لاہور