لاہور سمیت ملک بھر نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی جاری

0
51

لاہور, اگست 12 (اے پی پی): پنجاب  سمیت ملک بھر میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید اجتماعی اور انفرادی طور پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی جا ری ہے۔ کہیں اجتماعی تو کہیں انفرادی طور پر جانوروں کی قربانیاں دی جا رہی ہیں۔نماز عید کے اجتماعات میں کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں. حکومت پاکستان نے آج عیدالاضحی عقیدت واحترام کے ساتھ ساتھ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کیلئے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قوم نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں

 

وی این ایس لاہور