محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

0
78

اسلام آباد،  09اگست  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور  ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد،ساہیوال،ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان،ہزارہ، میرپورخاص، حیدر آباد، ٹھٹہ، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور  مرطوب رہا۔

گزشتہ روز گرم ترین مقامات چلاس، نوکنڈی 43 اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ  کےدرجہ حرارت ریکارڈ کیےگئے۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد