مری میں جشن آزادی اورکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے تحت جلسہ منعقد

0
52

مری ،14 اگست ( اے پی پی ): مری میں جشن آزادی اورکشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جی پی او چوک میں بڑا جلسہ عام منعقد

 ہوا ۔پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا ئے ہوئے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے علاوہ جشن آزادی اور کشمیری مسلمانوں کے  حق میں زبر دست نعرہ بازی کی گئی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنا   یوم آزادی  مظلوم اور نہتے کشمیری  مسلمانوں کے ساتھ اس عزم سے منا رہی ہے کہ کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ نہتے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔  انھوں نے مزید  کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ  مسئلہ  کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشی میں حل کیا جائے ۔

جلسے  میں ہزاروں افراد نے شرکت کی  جبکہ سیاح  کی  بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سورس : وی این ایس ، مری