مسئلہ کشمیر پر پاکستان ہرآپشن استعمال کرے گا: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
63

اسلام   آباد  08اگست (اے پی پی ) :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  و نشریا ت  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا  ہے کہ کشمیر کا مسئلہ یو این سکیورٹی کونسل لے کر جا رہےہیں۔ پاکستان ہر آپشن استعمال کرے گا ۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے زخموں پہ مرہم رکھے گی14 اگست کو یوم یکجہتی  کشمیر کے طور پر منائیں گے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس  کے باہر گفتگو کرتے  ہوئے معاون خصوصی  نے کہا کہ  کل نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ تھی اور جو بیان سامنے آیا وہ پوری قوم کے دل سے جڑا ہوا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید  کہا کہ پاکستانی میڈیا کا رول کلیدی ہے  ۔انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ کی جنگ ہے۔یہ  سرحدوں کا نہیں انسانیت کامسئلہ  ہے۔

وی  این ایس  اسلام آباد