مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے پارلیمنٹ لاجز کے فرنٹ لان میں پھلدار پودا لگایا

0
31

اسلام آباد، 18 اگست(اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے پارلیمنٹ لاجز کے فرنٹ لان میں پھلدار پودا لگایا،اس موقع پر وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے سربراہ محمد اشرف نے ادارے کے زیر اہتمام “پلانٹ اے فروٹ ٹری” سے مشیر تجارت کو آگاہ کیا۔

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پلانٹ اے فروٹ ٹری کے تحت شجر کاری مہم میں نیوٹریشن کا پہلو اہم ہے،ملک کو بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے بچانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی شجر کاری مہم سے مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ اے فروٹ ٹری کا مقصد عوام میں نان کمرشل فروٹ ٹری لگانے کا رجحان اجاگر کرنا ہے۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد