مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف اہلیان مری کا جلسہ ، کاروباری مراکز بند

0
25

مری، 09 اگست ( اے پی پی):مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور تسلط کے خلاف اہلیان مری بھی سڑکوں پر نکل آئے، نماز جمعہ کے بعد  مکمل ہڑتال اور کاروباری مراکز بند کر کے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی جلسہ کیا گیا۔

موسم کی خرابی کے باوجود بڑی تعداد میں اہلیان مری نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، جلسے  کے دوران” کشمیر بنے گا پاکستان “کے نعروں سے مال روڈ کی فضائیں گونجتی رہیں ۔

مقررین نے کہا کہ اقوام عالم کے سوئے ضمیر کو جگانے کا وقت آ گیا ہے کشمیر کی آزادی بھی قریب ہے اندھیرے ختم ہونے  لگے ہیں اب کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر امن ممکن نہیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ علمائے حق جہاد کا اعلان کریں پوری قوم لبیک کہے گی اب ہم مزید کشمیر پر ظلم برداشت نہیں کریں گے، بعد ازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے بھر پور شرکت کی۔

 

سورس: وی این ایس مری