ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے:اسپیکر قومی اسمبلی

0
77

اسلام آباد ، 22 اگست (اے پی پی  ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد  قیصر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ملک کو صاف ستھرا اور سرسبرو شاداب بنانے کے لئے ہر شخص اپنا کردار اداکرے ۔

شجرکاری کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ملک کو سرسبز بنائیں گے تو آنے والی نسل کو ماحولیاتی آلودگی سے  پاک اور اچھا ماحول فراہم کرسکتے ہیں ۔

وی این ایس ، اسلام آباد