ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

0
56

اسلام آباد،  16اگست (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا  امکان ہے۔

  جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر  میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریا ؤں  اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں  بھی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے جبکہ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا  بھی خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ٹھٹھہ، مکران ڈویژن،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند  مقامات  پر  تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

وی این ایس، اسلام آباد