موجودہ حکومت نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے اُمور میں بااختیار بنا رہی ہے مشیر تعلیم خیبر پختونخواہ

0
41

پشاور، 8اگست(اے پی پی): مشیر تعلیم خیبر پختونخواہ ضیاءاللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے اُمور میں بااختیار بنا رہی ہے۔

قبائلی یوتھ اسمبلی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ نوجوان قبائلی عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سےحل کرسکتے ہیں۔ قبائلی عوام نے امن کی خاطر بہتر قربانیاں دی ہیں۔ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جو کہ قبائلی نوجوانوں کیلئے روشنی کی ایک نئی کرن کے مانند ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہمارے قبائلی نوجوان اس ملک اور صوبے کا اہم سرمایہ ہیں۔

ضیاءاللہ خان بنگش نے نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

سورس: وی این ایس، پشاور