میدان عرفات میں خطبہ حج کے بعد باران رحمت، حجاج کی وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں

0
42

مکہ ، 11  اگست (اے پی پی ): میدان عرفات میں خطبہ حج کے بعد باران رحمت، موسم خوشگوار ہونے پر حجاج کرام خیموں سے باہر نکل آئے۔ حجاج کی وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں۔ پاکستانی حجاج نے   میدان عرفات میں مقبوضہ جموں و کشمیر  میں مسلمانوں کی کشمیر کی آزادی اور جدوجہد کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی بارش میں دعا کے لئے خیمہ سے باہر نکل آئے اور آسمان تلے پاکستان کی خوشحالی کی دعائیں کیں ۔

وی این ایس، مکہ