نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

0
58

لاہور, 11 اگست ( اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔  اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے۔ اقلیتوں کوترقی کے یکساں مواقع دے کر قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ  اقلیتوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تحسین ہے۔

وی این ایس لاہور