ننکانہ صاحب مںذ یوم آزادی کی تقریب، وفاقی وزیر داخلہ کی شرکت

0
25

ننکانہ صاحب، 14  اگست ( اے پی پی ): یوم آزادی  کے موقع پر ،ننکانہ صاحب،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل اور واربرٹن سمیت ضلع بھر میں درجنوں مقامات پر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مرکزی تقریب جمنازیم ہال ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی جس میں  وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ ،سکھ،مسیحی اور ہندو کمیونٹی کے رہنماؤں،ججز،وکلاء،علمائے کرام،تاجروں،اساتذہ،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

 وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد  سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی جاویداقبال بابر اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ

پرچم کشائی کی جبکہ پولیس اور ریسکیو 1122کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے  جس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا،آزادی کی قدر مظلوم کشمیریوں سے پوچھی جا سکتی ہے جو اس نعمت کے حصول کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانی دے چکے ہیں اور مزید  قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

وفاقی وزیر  نے طلباء،اساتذہ اور شہریوں پر زور دیا کہ وطن پاکستان کی قدر کریں اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنے حصے کا کردار ایمانداری سے ادا کریں۔

 تقریب کے دوران سکھ کمیونٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے وطن سے اپنی لازوال محبت کے اظہار کے لئے ملی نغمے بھی پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔

سورس : وی این  ایس، ننکانہ صاحب