وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب کوکلین اینڈگرین بنائیں گے: انصرمجیدخان

0
61

لاہور، 08 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں، دفاتر اور ڈائریکٹوریٹس میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایات  کی  ہے ۔

منی مارکیٹ گلبرگ میں پودالگاکرشجرکاری مہم کےآغازکرنے کے موقع پر  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب کوکلین اینڈگرین بنائیں گے،کروڑوں پودے لگاکرفضاء کوصاف ستھراکرناہے- انہوں نے کہا کہ درخت انسان کو نہ صرف چھاوں مہیاکرتے ہیں بلکہ تازہ آکسیجن کابھی ذریعہ ہے، صاف ستھراماحول ہی صحت مندمعاشرے کی ضمانت ہے۔

اس موقع  پر فلمسازسیدنورودیگربھی موجود تھے۔

وی این ایس ،لاہور