وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازچوہدری ملاقات

0
39

لاہور، 16 اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی اور تحریک آزادی کشمیر، سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پنجاب کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کے انعقاد کافیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیرکا پاکستان سے انمٹ رشتہ ہے۔ کڑے وقت اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے آمرانہ اقدام کیا ہے۔ مودی سرکارکے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے، کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں۔

سورس: وی این ایس، لاہور