وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی  مزار قائد  پر حاضری

0
20

کراچی ، 14 اگست (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر قائد  اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے قومی ترانے کی گونج میں  پرچم کشائی کی،  مزار  قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی   درج کیے۔

یوم  آزادی  کے موقع پر کابینہ ممبران کے ہمراہ  وزیراعلیٰ سندھ  نے پاکستان کو  خراج عقیدت پیش کیا  اورمزارِ قائد  پر آئے  ہوئے

سفیر وں اور اہم شخصیات  سے ملاقاتیں کیں ۔

ا س موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب متحد  ہو کر انڈیا  کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے  کیوں کہ انڈیا کشمیر   کے نہتے  عوام کو بربریت کا نشانہ بنارہا  ہے۔بھارت سمجھتا ہے کہ  ستر  سال کی کشمیریوں کی جدوجہد  ایک چھوٹی سی ترمیم سے ختم  ہوجائے گی ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم پُرعزم ہیں۔ پوری دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں  کہ  وہ ہندوستان کی  کارروائیوں کا نوٹس لیں۔

مزار قائد  پر وزیراعلیٰ سندھ  کے ساتھ صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مکیش چاولہ،  وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، نواب وسان، سیدقاسم نوید، وقار مہدی  بھی موجود  تھے۔

اےپی پی/کراچی /قرۃالعین

سورس:وی این ایس ،کراچی