وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کی ملاقاتلاہور،17اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طورپر سامنے آئی ہیں۔ ماضی کے ادوار میں درختوں کو بے دریغ کاٹ کر نئی نسلوں سے زیادتی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ عمارتیں،پل اورسڑکیں بنانے کیلئے ہزاروں قیمتی درختوں کو کاٹا گیا۔درختوں کی کمی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماحولیاتی تغیرات تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، بقاء کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنا کر دم لیں گے۔ شجرکاری کو قومی تحریک کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں۔ پنجاب میں 5 سال کے دوران 50کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔ پنجاب میں 2025ء تک 28درخت فی ایکڑ لگائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہوگا۔ سورس: وی این ایس، لاہور

0
59

لاہور،17اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طورپر سامنے آئی ہیں۔ ماضی کے ادوار میں درختوں کو بے دریغ کاٹ کر نئی نسلوں سے زیادتی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ عمارتیں،پل اورسڑکیں بنانے کیلئے ہزاروں قیمتی درختوں کو کاٹا گیا۔درختوں کی کمی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماحولیاتی تغیرات تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، بقاء کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنا کر دم لیں گے۔ شجرکاری کو قومی تحریک کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں۔ پنجاب میں 5 سال کے دوران 50کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔  پنجاب میں 2025ء تک 28درخت فی ایکڑ لگائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہوگا۔

سورس: وی این  ایس، لاہور