وزیراعلیٰ پنجاب کا ضلع قصور کیلئے صحت انصاف کارڈ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

0
84

لاہور،8 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جمعرات کے روزضلع قصور کے لوگوں کےلئے  صحت انصاف کارڈ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح  کیا ۔ افتتاحی  تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ افراد نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے ،صوبے کی 30 فیصد آبادی کو انصاف کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کور حاصل ہوگا، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگ عزت و احترام سے مستفید ہوں گے ،صحت انصاف کارڈ کی سات لاکھ بیس  ہزار روپے کی حدکو ضرورت کے تحت بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ضلع قصور کے دورہ کے  دوران چھانگا مانگا میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا  بھی لگایا، فارسٹ پارک میں 5سوطلبہ نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے  اور ورلڈ فاریسٹ ڈے پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت طلبہ کے ہمراہ لگائے پودےکو  درخت بنتے دیکھ کر اظہار مسرت کیااور کہا کہ چھانگا مانگا کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم مصنوعی جنگل ہمارا حیاتیاتی ورثہ ہےچھانگا مانگا کا جنگل محض درختوں کا ذخیرہ ہی نہیں بلکہ جنگلی حیات کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں، نگہداشت کریں اور وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنائیں ضلع قصور میں ساڑھے 19 ارب روپے کی لاگت سے 126 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے،چھانگا مانگا میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹی ڈی سی پی ریزارٹ کی تعمیر و توسیع کی جائے گی ،قصور میں واٹر سپلائی کی نئی سکیمیں شروع کی جائیں گا۔

 انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج کے ساتھ چونیاں کے علاقے میں فتح محمد بند اور لالو گدر بند کی ری ماڈلنگ کی جائے گی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور اور پتوکی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ قصور میں نئی یونیورسٹی بنائی جائے گیا-

 انہوں نے کہا کہ ضلع قصور میں پانچویں مرتبہ آیا ہوں،سیف سٹی پروگرام  کامیابی سے جاری ہے ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے فاریسٹ پارک میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے، درخت لگانا قومی فریضہ ہی نہیں بلکہ  سماجی اور مذہبی اقدار میں بھی شامل ہے۔

انہوں نے  کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا مودی سرکار کاغیر آئینی اقدام ہے،بھارت نے کشمیر پر متنازعہ اقدام کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی آخری حدیں عبور کرچکی ہے، بھارت جان لے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم یکجاہیں آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورکل بھی کھڑے رہیں گےکشمیری عوام کی اخلاقی اورسفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

تقریب میں صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، سردار آصف نکئی، مشیر حنیف پتافی، اراکین اسمبلی، سردار طالب نکئی،مختار شاہ، تحریک انصاف کے رہنماء سردار آصف احمدعلی،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر،سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، کمشنر لاہور ڈویژن، آر پی او شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، لاہور