وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ،مریضوں میں تحائف تقسیم کئے

0
41

لاہور, 12اگست (اسے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا. وزیراعلیٰ نے مختلف وارڈز میں زیر علاج بچوں، خواتین اورمرد مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ زیر علاج مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے اورانہیں پھول دیئے۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں اوران کے لواحقین کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کے علاج معالجے کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ میں عید کی خوشیوں میں آپ کو شریک کرنے آیا ہوں۔ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا مقصد مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے اور ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں تک مریضوں کی رسائی ہمارا مشن ہے۔

وی این ایس لاہور