وزیراعلی خیبرپختونخوا  محمود خان کا یوم آزادی پر پیغام

0
42

پشاور، 14 اگست(اے پی پی):  وزیراعلی خیبرپختونخواہ  محمود خان نے کہا ہے کہ اس جشن آزادی میں ہم واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ  کشمیریوں  کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے یوم آزادی پر  پیغام میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، سماجی اور اخلاقی حمایت جاری  رکھیں گے۔ کشمیری عوام کو انکی قربانیوں کا ثمر آزادی کی صورت میں جلد ملے گا، آج کا دن ہمیں اپنے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کا جان و مال کا نذرانہ قربانی کی عمدہ مثال ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے تمام پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین

سورس : وی این ایس ، پشاور