وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر  سے  کرفیو فی الفور اٹھانے کے  مطالبہ کا خیر مقدم

0
80

اسلام آباد، 16اگست(اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   نے پاکستان کی سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا  ہے کہ آج مسلم ممالک کی تنظیم ( او آئی سی) نے بھارت سے  مقبوضہ جموں و کشمیر پر  کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ او آئی سی کے جدہ اجلاس میں، میں نے شرکت کی اور ان سے مقبو ضہ کشمیر کی صورتحال پر  تبادلہ ء خیال کیا جس کے بعد ان کا پریس اسٹیٹمنٹ بھی سامنے آیا۔

پریس اسٹیٹمنٹ میں کہا  گیا کہ  وہاں مسلسل کرفیو کی وجہ سے ادویات کی کمی ہو چکی ہے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں دقت پیش آ رہی ہے،مقبوضہ کشمیر  سے کرفیو فی الفوراٹھایا جائے تاکہ ان  تکالیف کا ازالہ ہو سکے۔انہوں  نے کہا کہ آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی    نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سیکورٹی کونسل بھی  اسلامی دنیا کی اس آواز پر توجہ دے گی۔

 وی  این  ایس، اسلام آباد